• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اے این ایف کی 8 کارروائیوں میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

شائع December 26, 2023
لاہور میں راوی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلو چرس اور 26 کلو افیون برآمد کی گئی.— فائل فوٹو
لاہور میں راوی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلو چرس اور 26 کلو افیون برآمد کی گئی.— فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اے این ایف نے 8 کارروائیوں میں 1 ٹن 903 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا،

ڈان نیوز کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر PA-470 جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس برآمد کی گئی، جناح ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر TG-342 بینگ کاک جانے والے 2 مسافروں سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 52 آئس بھرے کیپسولز بھی برآمد ہوئے، ملزم پرواز نمبر QR-629 کے ذریعے دوحہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 24 آئس بھرے کیپسولز ملے، ملزم پرواز نمبر ER-751 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا جبکہ پشین میں مکان سے 1500 کلو چرس اور 200 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، لاہور کے فیروز والا اسٹاپ کے قریب لاوارث گاڑی سے 120 کلو چرس اور 9.6 کلو افیون برآمد ہوئی۔

لاہور میں راوی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلو چرس اور 26 کلو افیون برآمد کی گئی ساتھ ہی 2 دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024