• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاہور:بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف پھر سے کریک ڈاؤن کیا جائے گا، چیف ٹریفک افسر

شائع December 26, 2023
عمارہ اطہر نے کہا کہ 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے— فائل فوٹو: اے پی
عمارہ اطہر نے کہا کہ 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے— فائل فوٹو: اے پی

لاہور کی پہلی خاتون چیف ٹریفک افسر عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک بار پھر بغیر ہیلمٹ والے موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات ملے، اس سے مہلک حادثات میں کمی ہوئی ہے، رواں سال 22 لاکھ 70 ہزار موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی کی، سال 2022 میں 484 لوگ جبکہ رواں سال 387 افراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے، ہم 97 قیمتی جانیں بچانے میں کامیاب رہے، آئندہ سال مہلک حادثات میں مزید کمی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئند ہے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے، بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس والے پولیس اہلکاروں کےخلاف بھی کارروائیاں کیں گئیں، یکم جنوری 2024 سے لائسنس فیسوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ سال 2022 میں 30 لاکھ جبکہ سال 2023 میں 27 لاکھ 50 ہزار شہریوں نے لرنرز لائسنس بنوائے، سال 2022 میں 33 ہزار جبکہ رواں سال اب تک 1 لاکھ 40 ہزار لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش کم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہریوں کی سہولت کے لیے خدمات کے نئے مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024