• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلوچستان کے 7 سابق وزرائے اعلیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شائع December 26, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے سات سابق وزرائے اعلیٰ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل قومی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدوار ہیں، سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

ان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ اور پیپلزپارٹی کے رہنما نواب ثنااللہ زہری بھی میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ، موجودہ اسپیکر جان محمد جمالی بھی انتخابات کے لیے میدان میں ہے۔

سابق نگراں وزیر اعلیٰ سردار محمد صالح بھوتانی اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024