• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

چاہت فتح علی خان نے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرادیے

شائع December 25, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

مقبول گانوں کو بے ڈھنگے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی مختصر ویڈیو میں تصدیق کی کہ انہوں نے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لیے دوست کے توسط سے کاغذات جمع کرادیے۔

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کاغذات بھی جمع کرادیے۔

مزاحیہ گلوکار کا کہنا تھا کہ اب انہوں نے اپنے مداحوں اور عوام کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جس وجہ سے ہی انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھنگڑے بھی ڈالے جائیں گے، مٹھائیاں بھی بانٹی جائیں گی، کیوں کہ انہوں نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان نے اپنے اصلی نام رانا کاشف کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی قبول ہوں گے یا انہیں مسترد کیا جائے گا۔

چاہت فتح علی خان سمیت ملک بھر سے دیگر شوبز شخصیات نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جب کہ بعض شخصیات مخصوص نشستوں پر بھی نامزد ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024