• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: پولیس کا نجی ہسپتال کے عملے پر تشدد، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم ونگ عہدے سے برطرف

شائع December 25, 2023
ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک  کو عہدے سے ہٹادیا گیا—فوٹو:ایکس
ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا—فوٹو:ایکس

لاہور کے نجی ہسپتال کے عملے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نجی اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہسپتال کے عملے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم ملک لیاقت علی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے نجی ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کا عملے سے جھگڑا ہوگیا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز سے تلخ کلامی کے بعد مریض کے تیماردار نے پولیس بلوالی۔

اہلکاروں کی اہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے تلخی کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع نے الزام لگایا کہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی ہے جب کہ ہسپتال میں کشیدگی سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024