• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سال 2023 میں شادی کرنے والے قومی کرکٹرز

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے یہ سال کارکردگی کے لحاظ سے جیسا بھی ہو لیکن ذاتی زندگی کے لحاظ سے یہ سال ان کے لیے خوش قسمت رہا۔
شائع December 24, 2023

سال 2023 جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائے گا، کرکٹ کی دنیا میں قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں کئی اتار چڑھاو دیکھنے میں آئے، کسی کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑا تو کوئی اپنی بُری پرفارمنس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا، تاہم یہ سال کئی کرکٹرز کے لیے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خوش قسمت ثابت ہوا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے یہ سال کارکردگی کے لحاظ سے جیسا بھی ہو لیکن ذاتی زندگی کے لحاظ سے یہ سال ان کے لیے خوش قسمت رہا، کئی کھلاڑیوں نے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

رواں سال قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی تفصیلات نیجے دی گئی ہیں۔

شان مسعود

بلے باز اور نائب کپتان شان مسعود نے پشاور سے تعلق رکھنے والی لڑکی نش خان سے 21 جنوری 2023 کو نکاح کیا تھا اور ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں۔

اپنی اہلیہ سے متعلق کرکٹر نے بتایا تھا ان کی ہونے والی شریک سفر کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کے نش خان سے چند سال سے تعلقات تھے۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ نش خان سے لاہور میں ملے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی اور تعلقات ہوئے اور اب وہ شریک حیات بننے جا رہے ہیں۔

  —فوٹو: دا آرٹسٹ فوٹوگرافی، انسٹاگرام
—فوٹو: دا آرٹسٹ فوٹوگرافی، انسٹاگرام

شاداب خان

آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

ان کے نکاح کی تقریب نجی رکھی گئی جبکہ شادی کی تصاویر بھی جاری نہیں کی گئی تھیں، اس کے علاوہ کرکٹر کی اہلیہ سے متعلق بھی تمام معلومات کو نجی رکھا گیا تھا۔

تاہم شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی ایک تصویر شئیر کرکے اس خبر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

  فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

حارث رؤف

7 جولائی 2023 کو پاکستانی کرکٹر حارث رؤف اور ماڈل مزنا مسعود شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

شادی کی تقریب لاہور میں انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

  تیز گیند باز نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے — فوٹو: ٹوئٹر
تیز گیند باز نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے — فوٹو: ٹوئٹر

شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

دونوں کا نکاح فروری 2023 میں ہوا تھا، کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم ٹورنمنٹ کے فوراً بعد شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

  فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

امام الحق

رواں سال کے آخر میں 26 نومبر 2023 میں اوپنر بلے باز امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

امام الحق نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انمول محمود کو جیون ساتھی ہونے کے ساتھ بہترین دوست قرار دیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج ہم نہ صرف جیون ساتھی بن گئے ہیں بلکہ ہماری دوستی مزید مضبوط ہوگئی ہے جس کی بنیاد ہماری محبت کی کہانی ہے۔‘

  فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

فہیم اشرف

امام الحق کی شادی کے دنوں میں ہی پنجاب کے شہر پھول نگر میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی شادی کرلی تھی۔

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی نے فہیم اشرف سے سوال پوچھا تھا کہ بھابھی کو تحفہ کیا دیں گے؟ جس پر کرکٹر نے کہا کہ انہیں میں مل گیا ہوں،کیا کم ہے۔

  فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام