• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسرائیل سے منسلک بحری جہاز پر بھارت میں ڈرون حملہ

شائع December 24, 2023
یہ بحری سعودی عرب سے بھارت کیمیائی سامان اور دیگر اشیا لے کر جا رہا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
یہ بحری سعودی عرب سے بھارت کیمیائی سامان اور دیگر اشیا لے کر جا رہا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل سے منسلک ایک تجارتی بحری جہاز پر بھارت کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ ہفتے کو پیش آنے والے اس واقعے میں بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس کو بروقت بجھا دیا گیا۔

میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی ایمبرے کے مطابق سعودی عرب سے بھارت کیمیائی سامان اور دیگر اشیا لے کر جانے والا لائبیریا کا پرچم بردار یہ بحری جہاز اسرائیل سے منسلک تھا۔

دونوں ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ بھارت کے شمال مغرب میں ویراول سے 200 ناٹیکل میل کے فاصلے پر کیا گیا اور جہاز پر لگنے والی آگ کو عملے نے بجھا دیا ہے۔

یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا ہے کہ حکام اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن عموماً اس طرح کے حملے یمن کے حوثی باغی کرتے ہیں اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد سے ان حملوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کی پاسداران انقلاب بھی ماضی میں ڈرون سے اس طرح کے حملے کرتی رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024