• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: خاتون پرنسپل کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

شائع December 23, 2023
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان بھائی ہیں اور وہ منشیات کے عادی ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان بھائی ہیں اور وہ منشیات کے عادی ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں غریب آباد انڈر پاس پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران خاتون پرنسپل کے قتل میں ملوث 2 مشتبہ ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شریف آباد پولیس نے بتایا کہ ڈکیتی کی کوشش کے دوران رخشندہ جبین نامی اسکول پرنسپل چلتی موٹرسائیکل سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ رخشندہ جبین 15 دسمبر کو غریب آباد انڈر پاس پر اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں کہ آگے بڑھتے ہوئے 2 مسلح بائیک سواروں نے ان کا ہینڈ بیگ چھین لیا۔

پولیس کے مطابق ہینڈ بیگ چھیننے کی کوشش کے دوران خاتون پرنسپل چلتی موٹرسائیکل سے نیچے گر گئیں اور ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف آباد پولیس نے دونوں ملزمان محمد عدنان اور محمد ارسلان کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 316، 392 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا اور سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کی ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ان ملزمان کی تحویل سے متاثرہ پرنسپل کا چھینا گیا موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں اور وہ منشیات کے عادی ہیں، برآمد ہونے والی موٹر سائیکل حیدری مارکیٹ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024