• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور پر مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے، برطانوی اخبار

شائع December 23, 2023
57 فیصد نوجوان اور سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹ پاکستان کی عالمی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں ہیں— فائل فوٹو: اے پی پی
57 فیصد نوجوان اور سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹ پاکستان کی عالمی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں ہیں— فائل فوٹو: اے پی پی

معروف برطانوی اخبار سٹی اے ایم میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں سےفائدہ اٹھانے پر خصوصی اشاعت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور کے طور پر مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اخبار ’سٹی اے ایم‘ لندن میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والا اقتصادی اخبار ہے، برطانوی اخبار نے اشاعت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کےخصوصی مواقعوں پر روشنی ڈالی ہے، اس میں بتایا گیا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہونے کےساتھ ایک منفرد جیو اسٹریٹجک محل وقوع رکھتا ہے، پاکستان کی 4.8 ٹریلین پاؤنڈ کی معدنی دولت غیرملکی سرمایہ کاروں کوتیزی سے راغب کر رہی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سرمایہ کاری کا فعال طور پر خیرمقدم کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا آئندہ 5 سالوں میں 48 ارب پاؤنڈ سرمایہ کاری لانےکا ہدف ہے، ریکوڈک پر سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کئی ملکوں کی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہیں، وافر معدنی وسائل میں کوئلہ، نمک، لتھیئم، ریئرارتھ، نکل، یاقوت، کرومائیٹ اور زمرد شامل ہیں۔

اس کے مطابق حکومت پاکستان 2031 تک قابل تجدید توانائی کو دگنا کرنے کے لیے بھی پر عزم ہے، پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور کےطور پر بھی مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے، غیرملکی سرمایہ کار زراعت میں کارپوریٹ فارمنگ انٹرپرائزز کے 100 فیصد مالک ہوسکتے ہیں، 57 فیصد نوجوان اور سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹ پاکستان کی عالمی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024