• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گرفتاری کا خدشہ:علی امین گنڈاپور نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی

شائع December 23, 2023
درخواست میں ریاست، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کی پولیس، اینٹی کرپشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
درخواست میں ریاست، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کی پولیس، اینٹی کرپشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں ریاست، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پولیس، اینٹی کرپشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے سے روکے، علم میں آیا ہے کہ تھانہ رمنہ، گولڑہ سمیت اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، عدالت پولیس سمیت تمام اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک حفاظتی ضمانت فراہم کرے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور سیاسی جماعت کے صدر ہیں اور سابق وفاقی وزیر رہے ہیں، ان کو غیر قانونی طور پر اتنے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024