• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: کینٹ اسٹیشن میں ٹرین سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ تا حال درج نہ ہو سکا

شائع December 23, 2023
اسد رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا— فائل/فوٹو: ڈان
اسد رضا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا— فائل/فوٹو: ڈان

کراچی میں کینٹ اسٹیشن میں ٹرین سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل جنوبی اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقدمہ کینٹ ریلوے اسٹیشن تھانے میں درج کیا جائے گا، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ٹرین پشاور سے کراچی پہنچی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا، پشاور سے کراچی تک مختلف اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، ٹائمر کے مطابق بم پھٹنے کا ٹائم دوپہر 12 بجے کا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوپہر 12 بجے ٹرین سکھر روہڑی جنکشن پر تھی، بم میں موجود ڈیوائس ناکارہ ہونے کی وجہ سے بم پھٹ نہیں سکا، کینٹ اسٹیشن پر ٹرین آکر رکی تو ایک گھنٹے بعد پولیس کو بم کی اطلاع ملی، ٹرین میں موجود مشکوک بیگ کی اطلاع ریلوے کے عملے نے دی، ریلوے کے عملے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر ایک ٹرین سے جمعہ کی رات مشکوک بیگ میں سے بم برآمد ہوا جس سے اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر کھڑی عوام ایکسپریس کی کوچ نمبر پانچ کی سیٹ 71-72 سے ایک بیگ میں سے بم برآمد ہوا جبکہ وہاں پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024