• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد ایئرپورٹ: جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار

شائع December 23, 2023
393 مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں اور تاحال عمرے کے لیے جدہ روانہ نہ ہوسکے—فائل فوٹو: اے پی پی
393 مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں اور تاحال عمرے کے لیے جدہ روانہ نہ ہوسکے—فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر 731 کے 393 مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں اور تاحال عمرے کے لیے جدہ روانہ نہ ہوسکے۔

پرواز میں تاخیر کے سبب پریشان حال عمرہ زائرین نے کہا کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں کوئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی، انجینیئرز کی ٹیم فنی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024