• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

شائع December 22, 2023
حبا فواد نے پی پی 26 کے لیے اپنےکاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے۔ — فوٹو: ڈان نیوز
حبا فواد نے پی پی 26 کے لیے اپنےکاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے۔ — فوٹو: ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ان کی اہلیہ نے جہلم کے حلقے این اے 60 اور 61 میں آئندہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فوادچوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پی پی 26 کے لیے اپنےکاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں، فراز چوہدری کےساتھ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیرکے بھائی فراز چوہدری کو آج (22 دسمبر) جہلم سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔

فراز چوہدری این اے 60 کے لیے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

جہلم پولیس نے بتایا کہ فراز چوہدری متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، فراز چوہدری پی ٹی آئی جہلم کے سابق جنرل سیکریٹری تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024