• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

سراج الحق نے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

شائع December 22, 2023
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر کے حلقے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے لوئر دیر کے حلقے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بنوں کے این اے 39 کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکریٹری جنرل عبدالواسع نے مردان کے حلقہ پی کے 61 کے لیے کاغذات جمع کرائے۔

اسی طرح سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے دیر اپر کے حلقہ پی کے 13 کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024