• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پیپلزپارٹی نےکراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین شہر بنادیا، مصطفیٰ کمال

شائع December 22, 2023
رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال — فوٹو : ڈان نیوز
رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال — فوٹو : ڈان نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےکراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین شہر بنادیا ہے اور وہ 15سال میں ایک ماڈل یوسی تک نہ بنا سکی۔

مصطفی کمال نے کراچی میں کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پینے کا پانی آتا نہیں، سیوریج کا پانی جاتا نہیں جبکہ 22ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی، پانی اور گیس نہیں اور بلاول بھٹو یہ نہیں کہ سکتے کہ سندھ کو پنجاب جیسا بنا دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےکراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین شہر بنادیا ہے اور وہ 15سال میں ایک ماڈل یوسی تک نہ بنا سکی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اس موقع پر کراچی میں اپنی حریف جماعت اسلامی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا بس چلے تو کہہ دیں کہ پاکستان ہم نے بنایا ہے۔

مصطفیٰ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم سندھ کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024