• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پورٹ پرکھڑی7 اسنارکلز اور 30 بسیں فوری ریلیز کرنے کی ہدایت

شائع December 22, 2023
جسٹس مقبول باقرنے کہا کہ صنعتی علاقوں کے پانی کا مسئلہ ضرور حل ہونا چاہیے-فائل/فوٹو ڈان نیو
جسٹس مقبول باقرنے کہا کہ صنعتی علاقوں کے پانی کا مسئلہ ضرور حل ہونا چاہیے-فائل/فوٹو ڈان نیو

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کراچی پورٹ پر کھڑی7 اسنارکلز اور 30 بسوں فوری ریلیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اعلٰی سندھ کی زیر صدارت کراچی کی ترقیاتی اسکیمز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 30 کروڑ روپے کے باعث پورٹ پر 7 اسنارکلز پھنسی ہوئی ہیں، اسنارکلز کراچی، حیدرآباد اور نواب شاہ کے لیے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے پورٹ پر پھنسی 30 بسیں اور 7 اسنارکلز بھی 31 دسمبر تک ریلیز کروانے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی کی 30 بسیں 31 دسمبر تک ریلیز ہوجائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ سڑکوں کو بہتر کریں تاکہ روٹس صحیح چلیں۔

اجلاس میں کراچی میں پانی کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بتایا کہ صنعتی علاقوں کے پانی کا مسئلے ضرور حل ہونے چاہیے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نگران وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ڈملوٹی سے الگ پانی کی لائن صرف ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو دی جائے تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے، منصوبے پر 27 ارب روپے لاگت آئے گی۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ تھر میں بہت سارے آر او پلانٹ بند ہیں، آر او پلانٹ کا مسئلہ چیک کرنا ہے کہ وہ کیوں فیل ہورہے ہیں؟ اس معاملے پر اسٹڈی ہونی چاہیے، آر او پلانٹ کے مسائل ، مرمتی کام اور انہیں کامیاب رکھنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ انڈسٹریل ایریا اور ڈی ایچ اے کو الگ لائنوں سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز ہیں، ہر ٹاؤن میں پارک اور پلے گراؤنڈ ہونے چاہیے، نگران وزیراعلیٰ نے عباسی شہید اسپتال اور اسپنسر آئی اسپتال کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024