• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

لاہورمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا تیسرا روز

شائع December 22, 2023
مشترکہ ٹیموں نے سیٹ بیک ایریا میں پارکنگ کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس کو بھی سیل کر دیا— فائل فوٹو: شفیع بلوچ
مشترکہ ٹیموں نے سیٹ بیک ایریا میں پارکنگ کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس کو بھی سیل کر دیا— فائل فوٹو: شفیع بلوچ

لاہور میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے تیسرے روز کئی دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صبح سے جاری آپریشن میں واپڈا ٹاؤن لاہور میں کمرشل املاک سے تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں، کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹریفک انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا) اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا آپریشن جاری ہے، ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے 27 املاک سیل کرکے تجاوزات کو ہٹا دیا۔

مشترکہ ٹیموں نے سیٹ بیک ایریا میں پارکنگ کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس کو بھی سیل کر دیا، کاسمیٹکس، رفعت لیس کو سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات مسمار کر کے سیل کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ شاہین سیٹ بیک ایریا پارکنگ میں ریمپ مسمار کر کے سربمہر کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ عثمانیہ ٹاور، الحیک ریسٹورنٹ پارکنگ ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر مسمار، بی ایف سی، بیوٹی سیکریٹ عثمانیہ بیڈنگ سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024