• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ارباز خان کی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی افواہیں

شائع December 22, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا سے 2017 میں طلاق کے بعد اداکار ارباز خان کی میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے درمیان 7 سال قبل باقائدہ طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔

دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، ان کی طلاق پر نہ صرف بولی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے۔

دونوں کی جوڑی کو بولی وڈ کی رومانوی جوڑی بھی تصور کیا جاتا تھا، تاہم ان کی طلاق نے سب کو حیران کردیا تھا۔

بعدازاں ملائیکا اروڑا کی خود سے 11 برس کم عمر اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرنے کی بھی افواہیں بھی گردش کررہی تھیں اور خبریں تھیں کہ دونوں جلد شادی بھی کرلیں گے۔

دوسری جانب اب ارباز خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ خود سے 20 سال کم عمر یورپی ماڈل جورجیا اینڈریانی سے شادی کرنے والے ہیں، لیکن ایسا نہن ہوسکا اور بعدازاں دونوں کے بریک اپ کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔

تاہم اب کہ یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ارباز خان جلد ہی ایک میک اپ آرٹسٹ سے شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ارباز خان بولی وڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے 24 دسمبر کو شادی کریں گے اور یہ تقریب ممبئی کے شہر میں منعقد ہوگی جہاں صرف قریبی دوست اور خاندان شرکت کریں گے۔

فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارباز خان اور شوریٰ اپنے رشتے کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہیں اور بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ارباز اور شوریٰ کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں ارباز خان کی آنے والی فلم پتنہ شکلا کے سیٹ پر سے ہوئی تھیں جہاں دونوں کو سیٹ پر ایک ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا تھا۔

شوریٰ خان کون ہیں؟

شوریٰ خان ایک مشہور سیلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ ہیں، ان کے انسٹاگرام بائیو کے مطابق وہ پروفیشنل طور پر میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں، انہوں نے بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا تھڈانی کے ساتھ کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024