• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی جی پنجاب نے عمر ایوب پر درج کیسز کی تفصیلات عدالت میں جمع کروادی

شائع December 21, 2023
آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمر ایوب پر پنجاب میں 21 مقدمات درج ہیں — فوٹو: اسکرین شاٹ
آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمر ایوب پر پنجاب میں 21 مقدمات درج ہیں — فوٹو: اسکرین شاٹ

لاہور ہائی کورٹ میں انسپیکٹر جنرل پنجاب ( آئی جی) نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب پر درج کیسزکی تفصیلات جمع کروادی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمر ایوب پر پنجاب میں 21 مقدمات درج ہیں، ان پر اٹک میں 3 اور گوجرانولہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر پر راولپنڈی میں 13 اور لاہور میں 4 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (20 دسمبر)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کی تھی۔

عمر ایوب کے وکیل نے بتایا کہ حکومت مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے میں دانستہ تاخیر کی کر رہی ہے، یہ رپورٹ پیش نہ کر کے ٹیکنیکل طور پر الیکشن سے روکنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے کا بھی الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی کیسز ہیں تو اس کی تفصیلات بتائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024