• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کراچی: سندھ رینجرز، واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی، 6 غیرقانونی کنکشن ختم، 3 ملزمان گرفتار

شائع December 21, 2023
آپریشن میں پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں، پمپ اسٹیشن اور تاریں بھی برآمد ہوئیں—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
آپریشن میں پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں، پمپ اسٹیشن اور تاریں بھی برآمد ہوئیں—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی میں کراچی کے علاقے ناظم آباد سے 8 انچ کے 6 غیرقانونی کنکشن ختم کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن میں پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں، پمپ اسٹیشن اور تاریں بھی برآمد ہوئیں۔

چوری شدہ پانی سے بڑے پیمانے پر غیرقانونی برف خانہ چلایا جارہا تھا، پانی چوری سے تقریباً 35 کروڑ روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

آپریشن کے بعد یومیہ 48 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024