• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی سے قبل شوہر کے کلاس فیلو سے تعلقات رہے، صحیفہ جبار

شائع December 20, 2023 اپ ڈیٹ December 22, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل ان کے تعلقات شوہر کے کلاس فیلو سے تھے اور دونوں ملاقاتیں کرتے رہے تھے۔

صحیفہ جبار نے ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ ڈیٹنگ کی لیکن اس نے اداکارہ کے ساتھ بے وفائی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر کے کلاس فیلو لڑکے نے انہیں دھوکا دیا اور وہ ایک سال تک اس کے غم میں ڈوبی رہیں۔

پروگرام کے دوران صحیفہ جبار نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے متعدد بوائے فریںڈز کی شادیوں میں جا چکی ہیں لیکن ان کی شادی میں کوئی نہیں آیا۔

اداکارہ نے دیگر بوائے فرینڈز سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن بتایا کہ وہ اپنے تمام سابق دوستوں کی شادیوں میں شرکت کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے سابق دوستوں نے ان کی شادی سے بعد میں شادیاں کیں اور وہ تمام بوائے فریںڈز کی شادیوں میں گئیں۔

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ جس وقت ان کے سابق بوائے فرینڈز کی شادیاں ہوئیں اس وقت تک وہ بچے نہیں رہے تھے، وہ سب سمجھدار ہوگئے تھے، اس لیے سب کو کوئی فرق نہیں پڑا اور سب ایک دوسرے کو معاف کر چکے تھے۔

ماڈل و اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ اپنے تمام بوائے فریںڈز کی بیویوں کے مقابلے زیادہ خوبصورت بھی ہیں اور وہ تمام کی شادیوں میں فل تیار ہوکر گئی تھیں۔

انہوں نے ایک بوائے فرینڈ کی شادی کا قصہ بتاتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹیم نے انہیں مکمل طور پر تیار کرکے بھیجا اور انہوں نے جاکر سابق دوست کو شادی کے موقع پر گلے لگا کر رشتہ ازدواج میں بندھنے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ صحیفہ جبار نے 6 دسمبر 2017 کو دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی، ان کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024