• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر 18 روز بعد جیل سے رہا

شائع December 20, 2023
رہائی کے بعد اسد قیصر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے — فوٹو: ایکس
رہائی کے بعد اسد قیصر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے — فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مردان کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 18 دن کے بعد رہائی ملی ہے۔

انہیں 9 مئی کے واقعات میں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا۔

اسد قیصر کی رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔

رہائی کے بعد اسد قیصر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024