• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل

شائع December 20, 2023
وزارت خزانہ کی جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا —فائل فوٹو: شٹراسٹاک
وزارت خزانہ کی جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا —فائل فوٹو: شٹراسٹاک

حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.46 سےکم کرکے 14.34 فیصد کردیا گیا، پینشنرز، بہبود، شہدا سرٹیفکیٹ کامنافع 16.32 سے کم ہوکر 16.08 فیصد ہوگیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 16.08 سے کم کرکے 15.12 فیصد مقرر کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا، سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 20.57 فیصد پر برقرار ہے، 5سالہ سروا اسلامک ٹرم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.72 فیصد سے کم کرکے 15.66 فیصد کردیا گیا جبکہ 3سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 18.23 فیصد سے کم کرکے 18.00 فیصد کردیا گیا۔

ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا جبکہ سروا سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024