• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قومی ٹیسٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، خرم شہزاد انجری کا شکار

شائع December 20, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پرتھ میں موجود آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد نے جسم کے بائیں طرف تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ایم آر آئی کے لیے بھیج دیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

24 سالہ خرم شہزاد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو پہلے ہی فٹنس مسائل کا سامنا ہے، جن میں فاسٹ باولر نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی فتح کے امکانات کم ہوگئے ہیں، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

دوسرا ٹیسٹ منگل (26 دسمبر) سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024