• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

سابق وفاقی وزیر اسرار ترین پیپلزپارٹی میں شامل

شائع December 20, 2023
اسرار ترین نے  آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا—فوٹو:ڈان نیوز
اسرار ترین نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا—فوٹو:ڈان نیوز
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان نے بھی  پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی—فوٹو:ڈان نیوز
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی—فوٹو:ڈان نیوز

انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسرار ترین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے کے بعد ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا عمل تیز ہو گیا ہے اور مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسرار ترین نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر سے ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ان کے علاوہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان نے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

انہوں نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،کنونشن میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، ثنا اللہ زہری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اور معروف عالم دین حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ حامد سعید کاظمی اور دیگر پر سال 2010 میں حج انتظامات میں خورد بُرد، کرپشن اور قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات تھے اور بدعنوانی کے الزام میں 30 مئی 2012 کو ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جون 2016 میں اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا سنادی تھی۔

تاہم 20 مارچ 2017 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی، سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری راجا آفتاب کو حج کرپشن کیس میں باعزت بری کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024