• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’اینیمل‘ پر پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کا ایکشن سین کاپی کرنے کا الزام

شائع December 19, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے والی ایکشن تھرلر فلم ’اینیمل‘ پر 2022 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی ایکشن کامیڈی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کا فائٹنگ سین کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

’عشرت میڈ ان چائنا‘ کو مئی 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں محب مرزا، صنم سعید اور شہریار منور یٰسین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ کو رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

’اینیمل‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے، تاہم اس پر دوسروں کے گانے اور ایکشن سین کاپی کرنے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔

کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئے تھی کہ ’اینیمل‘ میں بوبی دیول پر فلمایا گیا وائرل ہونے والا گانا ’جمال جمالو کدو‘ دراصل ایرانی گانا ہے، جسے پہلی بار 1950 میں ریلیز کیا گیا تھا اور بھارتیوں نے اسے نئے انداز میں بناکر فلم میں شامل کیا۔

اب محب مرزا کے فین پیج کی جانب سے ان کی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کے فائٹنگ سین کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’اینیمل‘ میں مذکورہ سین کو کاپی کرکے شامل کیا گیا۔

فین پیج کی جانب سے ’اینیمل‘ کے فائٹنگ سین کی کلپ بھی شیئر کی گئی اور دونوں کلپس کو دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ بھارتی فلم میں پاکستانی فلم کے لڑائی کے مناظر کو کاپی کیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو شوبز سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کی گئی، جہاں لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا کہ پہلے تو بھارتی گانے اور کہانیاں چوری کرتے تھے، اب وہ فائٹنگ مناظر بھی کاپی کرنے لگے۔

اسی طرح بعض صارفین نے لکھا کہ پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کو مکمل طور پر نصف پاکستانیوں نے بھی تاحال تک نہیں دیکھا اور اب اسی فلم کے فائٹنگ سینز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے جب کہ ’اینیمل‘ کے فائٹنگ سینز مختلف ہیں۔

محب مرزا نے بھی مذکورہ سینز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دیا اور انہوں نے اینیمل کو ’چائنا میڈ‘ فلم قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024