• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل

شائع December 19, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

’کوک اسٹوڈیو سیززن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت بٹورنے والی حجاب ریپر گلوکارہ ایوا بی کی جانب سے رکشے میں سواری کرنے اور سفر کے دوران اپنے ہی گانے کو سننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایوا بی نے 18 دسمبر کو انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں رکشے پر سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ایوا بھی رکشے پر حجاب میں دکھائی دیتی ہیں اور وہ سواری کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کرتی دکھائی دیں۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں رکشے کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ان کا ہی گانا ’کنا یاری‘ چلایا ہوا ہوتا ہے۔

ایوا بی نے رکشے کی سواری کے دوران اپنے گانے ’کنا یاری‘ کو چلائے جانے کے بعد ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ اب وہ رکشے والے کو کیسے بتائیں کہ وہ گانا انہوں نے ہی گایا ہے؟

ایوا بی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ان کی ویڈیو کو شیئر کیا، جس پر صارفین نے مزیدار کمنٹس کیے۔

صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ایوا بی کو مشورہ دیا کہ وہ حجاب ہٹاکر رکشے والے کو بتا سکتی تھیں کہ ’کنا یاری‘ انہوں نے ہی گایا ہے۔

بعض صارفین نے انہیں تجویز دی کہ وہ رکشے میں سفر کرنے کے دوران ہی گانے کو گنگناتیں تو ڈرائیور سمجھ جاتا۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ رکشے کی سواری کے دوران انہیں اپنا ہی گایا ہوا گانا سننے کو مل رہا ہے جب کہ بعض نے لکھا کہ گلوکارہ کے لیے یہ ایک خواری کی بات ہے کہ وہ جس رکشے پر سفر کر رہی ہیں، اسی پر ان کا گانا ’کنا یاری‘ چل رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024