• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پنجاب: 24 گھنٹے میں 12 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

شائع December 19, 2023
— فائل فوٹو:  شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 12 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان نے بتایا کہ لاہور میں گزشتہ روز 10 نئے مریض سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے کہا کہ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا، فیصل آباد میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 15ہزار 78 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

علی جان خان نے بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کےکل 22 مریض زیر علاج ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کےکل 11 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم Aedes کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس کو منتقل کردیتا ہے۔

مگر یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں براہ راست نہیں پھیلتی لیکن اب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی کا سبب بننے والے مچھر وائرس کو پھیلانے کے لیے طاقتور بن چکے ہیں۔

ڈینگی کے زیادہ تر کیسز ایشیائی اور افریقی ممالک میں رپورٹ ہوتے ہیں اور پاکستان کا شمار بھی اس سے متاثر ہونے والے جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

اس وقت ڈینگی کے علاج کے لیے کوئی خصوصی گولی، کیپسول، سیرپ یا ویکسین دستیاب نہیں ہے، البتہ ڈاکٹرز مختلف ادویات سے اس کا علاج کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024