• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد کی اموات کا مقدمہ مالک مکان کے خلاف درج

شائع December 19, 2023
ایف آئی آر کے مطابق  مالک مکان نورالاسلام نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر لگا رکھےتھے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ایف آئی آر کے مطابق مالک مکان نورالاسلام نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر لگا رکھےتھے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں جعفر چوک کے پاس گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے سے تین افراد کی اموات کا مقدمہ مالک مکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ڈاکس تھانے میں ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مالک مکان نورالاسلام نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر لگا رکھےتھے۔

متوفی عبدالوہاب اور اس کے ملازم عبدالوحید کی جانب سے بغیر احتیاطی تدابیر کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مالک کی جانب سے بغیر اجازت دکان کھولنا دفعہ تین سو بائیس کے تحت جرم ہے۔

گزشتہ روز سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ دکان رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024