• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نگران وزیراعظم امیر شیخ نواف کی وفات پر تعزیت کیلئے کویت پہنچ گئے

شائع December 18, 2023
وزیراعظم امیر کویت کی وفات پر شاہی خاندان سے تعزیت کریں گے — فوٹو: ریڈیو پاکستان
وزیراعظم امیر کویت کی وفات پر شاہی خاندان سے تعزیت کریں گے — فوٹو: ریڈیو پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کے لیے کویت سٹی پہنچ گئے۔

قبل ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر پاکستان میں کویت کے سفیر نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم امیر کویت کی وفات پر شاہی خاندان سے تعزیت کریں گے۔

حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پیر کو ایک روزہ قومی یوم سوگ بھی منایا، اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سرکاری ’کونا‘ نیوز ایجنسی کے مطابق نومبر میں شیخ نواف الاحمد الصباح کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی بیماری کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں، بعد ازاں ان کی صحت کو ٹھیک قرار دیا گیا تھا۔

شیخ نواف کو اتوار کے روز چھوٹی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا جس میں منتخب رشتہ داروں نے شرکت کی۔

کویت کے جھنڈے میں لپٹے ہوئے تابوت کو کویت کی ایک مسجد میں تدفین سے قبل نماز کے لیے لے جایا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کویت کے امیر کی وفات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان، حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لیے پیر کو کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024