• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

شائع December 18, 2023
خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی — فائل/ فوٹو: فیس بک
خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی — فائل/ فوٹو: فیس بک

پی ٹی آئی کی کارکن اور مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے جسے فیشن ڈیزائنر نے عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا ہے۔

خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں، انہیں ضمانت ملنے کے بعد ایک کے بعد ایک نئے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری بدنیتی کی بنیاد پر شروع کی، ادارے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری قانون کے برعکس شروع کی۔

خدیجہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کی انکوائری غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ایک سرکاری ذرائع نے ڈان اخبار کو بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی شکایت موصول ہونے پر ان کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے بینک سے ان کے اکاؤنٹس اور بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں ان ٹرانزیکشنز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024