• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایک تو آئمہ بیگ نے میرا گانا چرایا، پھر مجھ پر ہی چوری کا الزام لگایا، شیراز اپل

شائع December 18, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف گلوکار اور موسیقار شیراز اُپل نے کہا ہے کہ ایک تو آئمہ بیگ نے ان کا بنایا گیا گانا ’فنکاری‘ چرایا اوپر سے گلوکارہ نے انہیں غلط ثابت کرنے کی کوشش کرکے ان پر چوری کا الزام لگایا۔

آئمہ بیگ نے ’فنکاری‘ گانے کو جولائی 2023 میں ریلیز کیا تھا، جس متعلق انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ گانے کے کی شاعری انہوں نے نغمہ نگار مرحوم شکیل سہیل کے ہمراہ لکھی۔

گانا جاری ہونے کے بعد شیراز اپل نے دعویٰ کیا تھا کہ ’فنکاری‘ کی شاعری سمیت اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے اور گلوکارہ انہیں کریڈٹ دینا بھول گئیں۔

ابتدائی طور پر شیراز اپل کے دعوے کو آئمہ بیگ نے مسترد کردیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ گانے کی شاعری انہوں نے نہیں لکھی۔

گانے کی ریلیز کے 6 ماہ بعد اب شیراز اپل نے ایک بار پھر مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو آئمہ بیگ نے ان کا گانا چرایا اوپر سے وہ دعویٰ کرتی رہیں کہ گانے کی شاعری انہوں نے شکیل مرحوم کے ساتھ مل کر لکھی۔

شیراز اپل نے حال ہی میں سنو ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر ایک بار پھر وضاحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’فنکاری‘ کے معاملے پر ان کے ساتھ ’فنکاری‘ کی گئی تھی۔

موسیقار کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’فنکاری‘ کی شاعری نغمہ نگار شکیل سہیل کے ساتھ مل کر لکھی تھی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

ان کے مطابق شکیل سہیل ان کے قریب ترین دوست تھے، جن کا انتقال جون 2020 میں ہوا تھا اور انہوں نے ’فنکاری‘ نومبر 2020 میں لکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آئمہ بیگ نے گانا چوری کرنے کے بعد دعویٰ کیا کہ انہوں نے گانا شکیل سہیل کے ساتھ مل کر لکھا، اس پر انہوں نے گلوکارہ کو تمام ثبوت پیش کیے، اس کے بعد ہی انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی۔

شیراز اپل کا کہنا تھا کہ شکیل سہیل ان کے بھائیوں جیسے تھے، وہ ان کا حق کھانے یا مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، ’فنکاری‘ کی نہ صرف شاعری انہوں نے خود لکھی بلکہ اس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024