• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بولی وڈ اداکار شریاس تالپڑے کو دل کا دورہ، مداح پریشان

شائع December 15, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے نامور اداکار شریاس تالپڑے فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک شدید دل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں داخل ہوگئے، سوشل میڈیا پر اداکار کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم ’گول مال‘ اور ’ہاوس فُل‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے اداکار شریاس تالپڑے ممبئی میں اپنی اگلی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 45 سالہ اداکار شریاس تالپڑے دن بھر شوٹنگ میں مصروف تھے، سیٹ پر ہشاش بشاش نظر آرہے تھے یہاں تک کہ فلم کے ایکشن سین بھی شوٹ کیے، فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ واپس گھر چلے گئے۔

اس دوران اداکار نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ بے چین محسوس کررہے ہیں، نارمل چیک اپ کے لیے ہسپتال جانے لگے تو راستے میں ہی اچانک دل کا دورہ پڑا اور اداکار کو فوری طور پر ایمرجنسی میں داخل کرلیا ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ہسپتال ذرائع کے مطابق اداکار کی ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کرائی گئی جس کے بعد ان کی صحت خطرے سے باہر ہے۔

بولی وڈ اداکار کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے انتقال کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں، تاہم بھارتی رپورٹس کے مطابق اداکار ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شریاس تلپڑے ہندی اور مراٹھی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، بولی وڈ میں دو دہائیوں کے کیریئر کے دوران انہوں نے 45 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

ان کی نامور فلموں میں گول مال 3’، گول مال ریٹرنس’ ’گول مال اگین‘، اوم شانتی اوم’، ’ہاوس فُل 2‘، کمال دھمال’ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024