• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا، علی ظفر

شائع December 14, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جتنی بھی درخواستیں آئیں وہ سب پلانٹڈ لوگ تھے— فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جتنی بھی درخواستیں آئیں وہ سب پلانٹڈ لوگ تھے— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرڈرز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دلائل شروع ہوئے تھے، لیکن الیکشن کمیشن کے پاس وقت کم تھا، انٹراپارٹی الیکشن میں ووٹ وہ ڈال سکتا ہے، جو رکن ہو، جتنے افراد نے درخواستیں دیں وہ پی ٹی آئی کے رکن بھی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی مخالف امیدوار نہ ہو تو ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی، کسی درخواست گزار نے یہ نہیں کہا کہ وہ الیکشن لڑنا چاہتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب آئین و قانون کے تحت ہوا۔

علی ظفر نے کہا کہ ریکارڈ میں چیک کیا ہے، ان میں سے کوئی پٹیشنر رکن نہیں تھا، بحث سے لگتا ہے سب کو شکایت ہے ہمیں ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں آج 14 پٹیشنرز نے دلائل مکمل کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جتنی بھی درخواستیں آئیں وہ سب پلانٹڈ لوگ تھے، دیگر سیاسی جماعتوں سے بہتر انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی، بانی پی ٹی آئی نے جو پینل نامزد کیا وہ بلامقابلہ جیتا، الیکشن کمیشن میں جتنی بھی درخواستیں آئیں ان کی لکھائی ایک جیسی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024