• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی ایم ڈی ایس ایم ایل کے عہدے سے برطرف

شائع December 10, 2023
رازق سنجرانی کی 23 جولائی 2011 کو ایس ایم ایل کے ایم ڈی کے طور پر کنفرمیشن کی گئی تھی — فائل فوٹو: محمد اکبر نوتزئی
رازق سنجرانی کی 23 جولائی 2011 کو ایس ایم ایل کے ایم ڈی کے طور پر کنفرمیشن کی گئی تھی — فائل فوٹو: محمد اکبر نوتزئی

وفاقی حکومت نے سینڈک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر رازق سنجرانی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے وزیر اعظم کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کی رات دیر گئے رازق سنجرانی کی برطرفی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزیر اعظم کے دفترسے جاری حکم نامے کے مطابق رازق سنجرانی کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایم ایل تعیناتی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

حکومت نے ایس ایم ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کو کمپنی کے مروجہ قوانین اور سروس رولز کی تعمیل کے لیے مزید کارروائی کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے بعد ایس ایم ایل نے ہفتے کو ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ بورڈ کے تمام ارکان میں سے تین چوتھائی نے رازق سنجرانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم ڈویژن میں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر حافظ مبشر انور 90 دن کی مدت کے لیے یا مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر تک عبوری ایم ڈی/سی ای او کے طور پر کام کریں گے، فیصلے کے مطابق حافظ مشبر انور کی تعیناتی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ہے۔

سینیٹ کے موجودہ چیئرمین محمد صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی رازق سنجرانی کو ابتدائی طور پر آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت 27 اکتوبر 2008 کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی 23 جولائی 2011 کو ایس ایم ایل کے ایم ڈی کے طور پر کنفرمیشن کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024