• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

لاڈلا روزانہ کمرے میں بیٹھ کر میٹنگ کر رہا ہے، باہر نہیں نکل رہا، مراد علی شاہ

شائع December 9, 2023
مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018کے لاڈلےکو عوامی لاڈلے بلاول بھٹو نے نکالا—فوٹو: ڈان نیوز
مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018کے لاڈلےکو عوامی لاڈلے بلاول بھٹو نے نکالا—فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیراعلیٰ سندھ و رہنما پیپلزپارٹی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاڈلا کمرے سے باہر ہی نہیں نکل رہا، ایک کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگ کر رہا ہے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڈلا ایک کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگ کر رہا ہے، لاڈلا کمرے سے باہر ہی نہیں نکل رہا،کوئٹہ گیا تو ہوٹل میں میٹنگ کرکے آیا۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں اسمبلیاں تحلیل ہوئیں، اکتوبرمیں الیکشن ہوتے تو بلاول وزیراعظم ہوتے، اگر کوئی سمجھتا ہےکہ مجھےعوام جتوائےگی تووہ بلاول بھٹو ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2018کے لاڈلےکو عوامی لاڈلے بلاول بھٹو نے نکالا، جمہوری طریقےسے لاڈلےکو گھر بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلال بھٹو کو وزیر اعظم منتخب کریں گے، 9 فروری کو تمام لاڈلے اس ملک سے چلے جائیں گے۔

’پیپلزپارٹی کا زور رہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں‘

رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، شخصیات سےاختلاف ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی کا زور رہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کے لیے الیکشن آگے کیے، وہ اب کمرے سے ہی نہیں نکلتا، اگر اکتوبر میں الیکشن ہوتے تو بلاول بھٹو وزیراعظم ہوتے، لاڈلا ایک کمرے میں بیٹھ کر مسلسل میٹنگز کر رہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کر رہی ہے، کچھ سیاسی جماعتوں کوالیکشن سوٹ نہیں کرتا، اُن کا فوکس جان چھڑانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجو سب سے بات چیت کر سکتی ہے، پی ڈی ایم بنانے والی پیپلزپارٹی ہے، پیپلزپارٹی اس وقت عوام میں ہے، لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024