• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

قبض اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن ملٹی پل اسکلروسیس کی علامات، تحقیق

شائع December 6, 2023
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ قبض، ڈپریشن، پیشاب کی نالی میں انفیکشن، جنسی کمزوری اور مثانے کی بیماریاں دماغی اور اعصابی کمزوری کی خطرناک بیماری ملٹی پل اسکلروسیس (Multiple sclerosis) کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔

تحقیق کےمطابق اگر مذکورہ امراض کئی سال تک برقرار رہے تو اس بات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ مستقبل میں متاثرہ شخص میں ملٹی پل اسکلروسیس (Multiple sclerosis) کی بھی تشخیص ہو۔

تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ مذکورہ بیماریاں کئی سال تک ہونے سے نہ ملٹی پل اسکلروسیس بلکہ مدافعتی کمزوری کی دیگر بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں، جن میں لُپس (lups) کی بیماری بھی شامل ہے۔

طبی جریدے ’نیورولاجی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق فرانسیسی ماہرین نے برطانیہ اور فرانس کے 70 ہزار سے زائد افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا ڈیٹا لے کر اس پر تحقیق کی۔

ماہرین نے تمام افراد کی بیماریوں کی تاریخ، علاج اور ان میں پائی جانے والی علامات کا جائزہ لیا اور انہوں نے مجموعی طور پر تمام رضاکاروں میں 113 مختلف بیماریوں کی تشخیص کی۔

ماہرین نے 20 ہزار سے زائد ملٹی پل اسکلروسیس (Multiple sclerosis) کے مریضوں میں پائی جانے والی علامات کا موازنہ دیگر 54 ہزار افراد میں پائی جانے والی علامات سے کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ عام طور پر جن افراد میں کم از کم 5 سال تک قبض، پیشاب کی نالی کا انفیکشن، ڈپریشن، مثانے میں انفیکشن اور جنسی کمزوری جیسے مسائل ہوتے ہیں ان میں ملٹی پل اسکلروسیس (Multiple sclerosis) میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ساتھ ہی ماہرین نے پایا کہ قبض، مثانے اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن، جنسی کمزوری اور ڈپریشن جیسی علامات آٹو امیون ڈیزیز (autoimmune diseases) کی بیماریوں کی ابتدائی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کئی سال تک مذکورہ علامات کا سامنے کرنے والے افراد میں ملٹی پل اسکلروسیس (Multiple sclerosis) اور آٹو امیون ڈیزیز (autoimmune diseases) کی دیگر بیماریوں کے شکار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملٹی پل اسکلروسیس دماغی اور اعصابی کمزوری کی بیماری ہے، جس سے نہ صرف دماغ مفلوج بن جاتا ہے بلکہ اس سے جسم کے دیگر اعضا بھی مفلوج بن سکتے ہیں اور بعض اوقات یہ سنگین بیماری ہوتی ہے اور اس سے عمر بھر کی معذوری بھی ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024