• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت نے بجلی کے مفت یونٹس کی زری لاگت منجمد کردی

شائع December 6, 2023
— فائل فوٹو: کے ای فیس بک
— فائل فوٹو: کے ای فیس بک

پاور ڈویژن نے مستقبل کے لیے موجودہ سطح پر پاور کمپنیوں اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے تمام سینئر ملازمین کے لیے مفت بجلی کے یونٹس کی زری لاگت کو منجمد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے واپڈا، سابق واپڈا تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)، جنریشن کمپنیوں (جینکوز)، نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی (پی آئی ٹی سی) کمپنی کے ملازمین کے لیے مفت بجلی کے یونٹس کو زری لاگت کی منظوری دی تھی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے 26 اکتوبر کو اس بات کی بھی منظوری دی تھی کہ مستقبل کے لیے یہی ریٹس برقرار رہیں گے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے وفاقی کابینہ کی پیشگی منظوری درکار ہوگی، لہذا مندرجہ ذیل شرحیں منجمد رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے تحت، پہلے مرحلے میں واپڈا، ڈسکوز، جینکوز، این ٹی ڈی سی اور پی آئی ٹی سی کے حاضر سروس ملازمین (بی ایس 17اور اس سے اوپر) کو بجلی کی سہولت 26 جولائی 2023 کو جاری کردہ سپلائی ٹیرف کے حساب سے ٹیکس اور ڈیوٹی کے علاوہ زری قدر میں تبدیل کر دی گئی ہیں اور اس کے بعد گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام حاضر سروس ملازمین متعلقہ ڈسکوز کی طرف سے جاری کردہ بجلی کے بلوں کو ڈسکوز کے پاس پہلے سے موجود ریفرنس نمبرز کے حساب سے ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈسکوز اور واپڈا کے گریڈ 17 کے ملازمین (ماہانہ 450 یونٹس استعمال کی اجازت) کو اب اس کی قیمت 15ہزار 858 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے جب کہ جینکوز کے ملازمین ( 650 یونٹس تک استعمال کا حق) کو 24ہزار 547 روپے ملیں گے۔

ڈسکوز اور واپڈا کے گریڈ 18 کے ملازمین (ماہانہ 600 یونٹس کے حقدار) کو 21ہزار 996روپے ادا کیے جائیں گے، جب کہ جینکوز میں ان کے ہم منصب (700 یونٹس استعمال کی اجازت) کو 26ہزار 460 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔

اسی طرح ڈسکوز اور واپڈا میں گریڈ 19 کے ملازمین (ماہانہ 880 یونٹس کے حقدار) کو 37 ہزار 594 روپے ادا کیے جائیں گے، جب کہ جینکوز میں ایک ہزار یونٹس کے حقداروں کو 42ہزار720 روپے ملیں گے۔

ڈسکوز، واپڈا اور جینکوز میں گریڈ 20 کے ملازمین (ماہانہ 1100 یونٹس استعمال کا حق) کو 46 ہزار 992روپے ملیں گے، ڈسکوز اور جینکوز میں گریڈ 21 کے ملازمین ( 1300 یونٹس استعمال کا حق) کو تنخواہ میں 55 ہزار 536 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024