• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کا انتظار کررہا ہوں، احمد علی اکبر

شائع December 4, 2023
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ /انسٹاگرام
فائل فوٹو: اسکرین شاٹ /انسٹاگرام

نوجوان اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے لیے اچھی اسکرپٹ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی کے مداح آن اسکرین جوڑی کے لیے انہیں بے حد پسند کرتے ہیں، 2018 میں نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’یہ رہا دل‘ میں دونوں نے پہلی بار رومانوی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد کیا تھا۔

ہم ٹی وی کے ایوارڈ کی تقریب میں بہترین آن اسکرین جوڑی کے لیے یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر نے ایوارڈ بھی جیتا تھا، جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں کو آن اسکرین جوڑی سے حقیقی جوڑی بننے کا مشورہ دیا۔

کئی مداحوں نے سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کو مشورہ دیا کہ آپ یمنیٰ زیدی کو اپنی بیوی بنا لیں، ایک مداح نے کہا کہ ہم آپ دونوں کو اصل جوڑی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پلیز شادی کرلیں۔

احمد علی اکبر کا یمنیٰ زیدی کے ساتھ روایتی رومانوی کردار کے حوالے سے یہ پہلا اور اب تک کا آخری ڈراما سیریل تھا، بعدازاں انہوں نے سُپر ہٹ ڈراما سیریل ’پری زاد‘ میں بھی یمنیٰ زیدی کے ساتھ کردار نبھایا تھا۔

اب طویل عرصے بعد احمد علی اکبر نے یوٹیوب چینل سمتھنگ ہاٹ کو انٹرویو دیا ہے جہاں انہوں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے بھی تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر ہر جگہ ان کے مداح انہیں یمنیٰ زیدی سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

ڈرامے میں طویل عرصے تک رومینٹک ہیرو کا کردار نہ کرنے کے سوال پر احمد علی اکبر نے کہا کہ ’میں اچھی اسکرپٹ کا انتطار کررہا ہوں جس میں لڑکا لڑکی اچھی کیمسٹری ہو، ابھی تک تو ایسی کوئی اسکرپٹ نہیں آئی۔‘

اداکار نے کہا کہ ’میں اپنے مداحوں کے لیے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کرنا چاہتا ہوں، یمنیٰ بھی اسی انتطار میں ہے کہ کوئی اچھی کہانی آئے تو ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔‘

انہوں نے یمنیٰ زیدی کی ’ڈراما سیریل پری زاد‘ میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا کسی بھی ڈرامے میں ہر کردار بہترین ہوتا ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024