• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

سُرخ مصالحے سے بنی لاجواب ڈش ’ریڈ چکن کڑی‘

شائع December 2, 2023
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

چکن سے بنی اشیا ہر کوئی کھانے کا شوقین ہوتا ہے، چاہے وہ چکن کباب ہو یا کریمی چکن سالن، گھر کے تمام افراد اسے شوق سے کھاتے ہیں، اسی لیے آج بھی چکن سے بنی ایک اور ڈش بنانے جارہے ہیں جس کا نام ’ریڈ چکن کڑی‘ ہے۔

یوں تو کڑی کو بیسن، دہی، اور مصالحوں سے ملا کر بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس میں پکوڑے شامل کیے جاتے ہیں. جسے ابلے ہوئے چاول، زیرہ چاول، اسپیگھٹی یا روٹی کے ساتھ کھایا جاتاہے لیکن آج پکوڑوں سے بنی کڑی نہیں بلکہ ’ریڈ چکن کڑی‘ بنائیں گے۔

سُرخ مصالحے سے بنی یہ مزے دار ڈش یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔ اسے آپ نان، تفتان، روٹی یا ابلے ہوئے سفید چاول کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔

اس کی ترکیب پڑھنے کے لیے نیچے دی ہوئی ہدایات پر عمل کریں۔

اجزاء:

پیاز 2 درمیانی کٹی ہوئی

کشمیری لال مرچ 6-8 پانی میں 1 گھنٹہ بھگو کر رکھیں

ٹماٹر 3-4

دہی 2 چمچ

پانی آدھا کپ

چکن آدھا کلو

گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

کشمیری لال مرچ پاؤڈر 1 اور ½ چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر آدھا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

کھانا پکانے کا تیل 5-6 چمچ

لونگ 3

کالی الائچی

تیز پتہ 1

پانی آدھا کپ

ہرا دھنیا گارنشنگ کے لیے

فائل فوٹو: فوڈ فیوژن
فائل فوٹو: فوڈ فیوژن

بنانے کا طریقہ

ایک فرائی پین میں پیاز ڈال کر ہلکا براؤن یا سنہرہ ہونے تک پکائیں اور اسے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک بلینڈر میں تلی ہوئی سنہری پیاز، کشمیری لال مرچ، ٹماٹر، دہی، پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے باریک پیسٹ بنا لیں۔

اسی پیسٹ کو ایک پیالے میں ڈال دیں اور اس میں چکن، گرم مصالحہ پاؤڈر، کشمیری لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، دھنیا پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، 30 منٹ تک میرینیٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب چوہلے پر ایک برتن میں تیل ڈالیں اور پھر اس میں لونگ، کالی الائچی، تیز پتا، میرینیٹ شدہ چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، 3-4 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں آدھا کپ پانی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں، ڈھک کر 20-25 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں یا جب تک گریوی گاڑھی ہو جائے اور تیل الگ نہ ہو جائے۔

لیمو کا رس ڈالیں، دھنیا کی مدد سے گارنش کریں اور ریڈ چکن کڑی تیار ہے۔

اس ڈش کی ویڈیو ترکیب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024