• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میری فیملی لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے، اداکارہ سدرہ نیازی

شائع November 30, 2023
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سدرہ نیازی نے سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز اور ولاگرز کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق مواد شیئر کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے خلاف ہیں، ’ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں، آپ مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔‘

حال ہی میں سدرہ نیازی نے اداکار سہیل سمیر کے ہمراہ پروگرام گپ شپ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مواد بنانے کے لیے فیملی اور نجی زندگی شیئر کرنے پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے رائے کا اظہار کیا۔

قبل ازیں اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مواد کے نام پر ہر کوئی اپنی فیملی بیچ رہا ہے، سوشل میڈیا پر ولاگرز اور انفلوئنسرز انٹرنیٹ پر صبح، دوپہر، شام کچن اور گھر کی باتیں شئیر کررہے ہوتے ہیں، لوگ قبرستان تک بھی نہیں چھوڑتے، یہ کون سا مواد ہے؟

پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے پہلے اداکار سہیل سمیر سے جب سوشل میڈیا استعمال کرنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ’آج کل کے دور میں سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنا ضرورت بن گیا ہے، میں بھی ایکٹو رہنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن مجھے تھوڑا مشکل لگتا ہے کہ میں اپنی روزانہ کی مصروفیت سوشل میڈیا پر شیئر کروں، سب کو سب بتانا ضروری نہیں ہے۔‘

اداکارہ سدرہ نیازی نے اداکار سہیل سمیر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی اس سے اتفاق کرتی ہوں۔‘

سدرہ نیازی نے فہد مصطفیٰ کی بات سے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ مواد کے نام پر ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ انتہائی دکھ کی بات ہے اور ایسا کرنے پر ہمیں نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی زندگی کی مصروفیات بالکل شیئر نہیں کرتی، مجھ سے جتنا ممکن ہوتا ہے اپنے متعلق بنیادی اپڈیٹس مداحوں تک ضرور شیئر کرتی ہوں، آپ میرے کام کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا پر فیملی کے نام پر مواد شیئر کرنے پر سدرہ نیازی نے کہا کہ ’اداکاروں کے علاوہ انفلوئنسرز، بلاگرز کی بڑی تعداد اس کام کے لیے تیار ہے کہ انہوں نے کیا کھایا، کیا پکایا، کہاں گئے، کس سے ملاقات کی، گھر پر کیا ہوا، کیا خوشی منائی، وہ کس موڈ میں ہیں، ایسے لوگ اپنی زندگی کے بارے میں ہر چیز سوشل میڈیا پر بتاتے ہیں اور یہ کام شوق سے کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ ایسا کام کرتے ہیں آپ ضرور کریں لیکن مجھ جیسے لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی مصروفیات شیئر نہیں کرنا چاہتے ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024