• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’شادی کا قیامت سے کیا تعلق؟‘ سجل علی کا مداح کی ٹرولنگ پر کرارا جواب

شائع November 27, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سجل علی نے شادی سے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ پر مداحوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کا قیامت سے کیا تعلق؟‘

حال ہی میں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس انہوں نے نیلے رنگ کی قیمض اور دوپٹہ کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار زیب تن کی۔

اداکارہ کی اس تصویر پر کئی شوبز شخصیات نے ان کی تعریف کی، جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ بھی شامل ہیں۔

تاہم اس تصویر پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ اس سے بہتر تصویر لگا سکتی ہیں، آپ مجھے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی مینیجر بنا لیں‘۔

جس پر سجل علی نے جواب دیا کہ ’میں اپنی زندگی میں اس سے بہتر کرنا چاہتی ہوں، اور میری ابھی یہی توجہ ہے، آپ فکر نہ کریں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سجل اسی لباس میں بہتر تصویر پوسٹ کریں، آپ کو اس سے بہتر تصاویر پوسٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ بہت پیاری ہیں‘، جس پر سجل علی نے جواب دیا کہ ’آپ کا بہت شکریہ لیکن ایک بہتر تصویر کی کیا تعریف ہے مائی لوو‘۔

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کون اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ سجل کو انسٹاگرام پر بہتر تصاویر پوسٹ کرنے کی ضرورت ہے؟ یہاں تک کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اس سے بہتر تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔‘

جس پر سجل نے جواب دیا کہ ’انسٹاگرام ایستھیٹک سے جہاں اور بھی ہیں۔‘

اسی دوران ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ ’شادی کرلیں اب قیامت قریب ہے‘، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’شادی کا قیامت سے کیا تعلق ہے میرے بھائی؟‘

یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

تاہم شادی کے تقریباً ایک سال بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں، تاہم دونوں اداکاروں نے آج تک ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024