• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ ارمینہ خان کے والد انتقال کرگئے

شائع November 27, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکارہ ارمینہ خان نے افسوس ناک خبر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر آج رات گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

ارمینہ خان کے والد کا انتقال کب اور کہاں اور کیسے ہوا اس حوالے سے اداکارہ نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

تاہم انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آج اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا اللہ وانا الیہ راجعون‘۔

ارمینہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’میرے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، جب تک ہم دوبارہ نہ ملیں اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اداکارہ کی جانب سے والد کے انتقال کی خبر پر اداکارہ کبریٰ خان، میکال ذولفقار، نمرہ خان، بلال لاشاری، انوشے اشرف سمیت دیگر شوبز شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ اداکارہ سمیع خان، جنید خان اور غنا علی نے بھی اداکارہ اور ان خاندان کے لیے صبر اور مرحوم کے درجات بلند ہونے کے لیے دعائیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024