• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وقار ذکا میرے دشمن بن گئے ہیں، مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کی کوشش کی، ندا یاسر

شائع November 25, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

مارننگ شو کی نامور میزبان ندا یاسر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وقار ذکا ان کے دشمن بن گئے ہیں، انہوں نے مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے نکالنے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی۔’

حال ہی میں ندا یاسر نے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوہر اور اداکار یاسر حسین سے شادی اور معروف ٹی وی ہوسٹ اور پاکستان میں ’سوشل میڈیا سینسیشن‘ وقار ذکا سے شکوے سے متعلق انکشاف کیا۔

پروگرام کے شروع میں ندا یاسر نے کہا کہ ’جب یاسر حسین نے مجھے شادی کے پروپوز کیا تو پہلے میں نے منع کردیا تھا کیونکہ ان کی بہت بڑی مونچھیں تھیں، مجھے ڈر لگنے لگا کہ شاید ان کا وڈیرے خاندان سے تعلق ہوگا، اس لیے میں نے شادی کے لیے منع کردیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر نے مجھ سے شادی کرنے کے لیے کلین شیو کرلی تھی اور شادی کے بعد دوبارہ مونچھیں رکھ لیں۔

پروگرام کے دوران نامور شخصیات کو مشورہ کا سیگمنٹ ہوا جس میں ندا یاسر کو تصویر دیکھ کر شخصیت کو مشورہ دینا تھا۔

وقار ذکا کی تصویر آنے پر ندا یاسر نے کہا کہ وقار ذکا ان کے اچھے دوست نہیں ہیں، انہوں نے مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی۔

ندا یاسر نے کہا کہ ’وقار ذکا میرے اچھے دوست نہیں ہیں، مجھے کُرسی سے ہٹانے کی بہت کوشش کی اور میرے خلاف مہم بھی چلائی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب ہم ایک چینل میں کام کرتے تھے تو میرے ساتھ ان کا رویہ بہت اچھا تھا، لیکن جب انہوں نے ٹی وی شو کی میزبانی چھوڑ دی تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں، میں نے انہیں نکلوایا، میں نے کچھ نہیں کیا، پھر میرے دشمن ہوگئے۔‘

ندا یاسر نے بتایا کہ وقار ذکا نے انہیں مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹوانے کی بہت کوشش کی ’ٹی وی چینل کے سراہان کو ای میل کی کہ مجھے نکال دیں، مجھے نہیں معلوم میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے‘۔

ندا یاسر کا وقار ذکا کے ساتھ کس بات پر جھگڑا تھا یا دونوں کے درمیان کیا بحث ہوئی تھی اس سے متعلق انہوں نے تفصیلات شئیر نہیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024