• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

آڈیشن دیے بغیر پہلے ہی ڈرامے میں اہم کردار دیا گیا، اداکارہ حنا آفریدی

شائع November 24, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار اداکاری کرنے کے لیے کوئی آڈیشن نہیں دیا تھا اور ہدایت کار نے صرف ان کی تصویر دیکھ کر ہی انہیں ڈرامے میں سیکنڈ لیڈ کردار دے دیا تھا۔

حنا آفریدی نے ’پہلی سی محبت‘ نامی ڈرامے سے کیریئر کے آغاز کیا، جسے 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مذکورہ ڈرامے میں انہوں نے ’بشریٰ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا تھا اور ان کا کردار دوسرا اہم کردار تھا۔

اس سے قبل حنا آفریدی ماڈلنگ کرتی آ رہی تھیں اور پہلے ڈرامے کے کامیاب ہونے کے بعد ان کے لے اداکاری کے دروازے کھل گئے۔

حال ہی میں حنا آفریدی نے مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پشتون خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کے خاندان میں کسی کا تعلق شوبز سے نہیں۔

حنا آفریدی کے مطابق ان کی پرورش پنجاب کے شہر ملتان میں ہوئی اور ماڈلنگ کرتے وقت انہیں نعمان اعجاز اور ان کے بیٹے زاویار اعجاز کے ہمراہ ایک پنجابی منصوبے میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہیں اس وقت پنجابی زبان نہیں آتی تھی، اس وجہ سے وہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اور پھر انہوں نے پنجابی زبان سیکھنے پر بھی توجہ دی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں آرٹس کا بچپن سے شوق تھا اور انہوں نے فیشن ڈیزائننگ سمیت کوکنگ کی کلاسز بھی لے رکھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کی وجہ سے بھی کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے اور سوشل میڈیا کا کردار دلوانے میں اہم کردار بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ فین فالوئنگ کی وجہ سے اداکاری کی پیش کش ہونے پر بہت سارے لوگوں نے جعلی فالوورز بھی خرید رکھے ہیں لیکن ایسے اکاؤنٹس کا جلد علم ہوجاتا ہے، جن کے فالوورز جعلی ہوتے ہیں۔

حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاری میں چانس ملنے کے تجربات کے حوالے سے زیادہ علم نہیں لیکن وہ اتنا جانتی ہیں کہ زیادہ فالوورز رکھنے والوں کو اداکاری کی پیش کش ہوتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکارہ مایا علی کے ان کے خاندان سے اچھے تعلقات ہیں، انہیں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اداکاری کرنی ہے۔

حنا آفریدی نے بتایا کہ مایا علی نے ان کی تصویر ایک ہدایت کار کو بھیجی، جنہوں نے ان کی تصویر دیکھتے ہی انہیں ’پہلی سی محبت‘ میں دوسرا اہم کردار دے دیا۔

انہوں نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کے لیے آڈیشن تک دینا نہیں پڑا اور انہیں اچھی طرح اداکاری نہیں آتی، اسی وجہ سے وہ اپنے ڈرامے بھی نہیں دیکھتیں۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے پہلے زیادہ تر لوگوں کی اداکاری نہیں دیکھی تھی اور والدین خود انہیں ڈانٹتے رہتے ہیں کہ انہیں تو اداکاری کرتے وقت ٹھیک طرح سے رونا تک نہیں آتا۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024