• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’امام کی انمول‘، کرکٹر امام الحق کی دلہن کی تصاویر وائرل

شائع November 22, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے ہیں، سوشل میڈیا پر کرکٹر کی دلہن کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

قومی ٹیم کا بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سفر ختم ہونے کے بعد بلے باز امام الحق اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے 23 نومبر سے ہوگا، قوالی نائٹ میں پرفارم کرنے والے میوزک بینڈ سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

جبکہ نکاح کی تقریب 25 نومبر اور ولیمہ 26 نومبر کو شیڈول ہے۔

امام الحق کی دلہن انمول محمود کی تصاویر سب سے پہلے پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کی جانب سے جاری کی گئیں جس میں انہیں سُرخ اور گولڈن رنگ کی کڑھائی سے بنے خوبصورت جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایچ ایس وائے کی جانب سے انمول محمود کی ناروے میں لیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ’امام کی انمول‘ ساتھ ہی کرکٹر امام الحق اور انمول محمود کو ٹیگ بھی کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انمول محمود کے اپنے اکاؤنٹ سے بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات میں سابق کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان اور دیگر قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔

قبل ازیں رواں سال قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جن میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024