غزہ میں شہریوں کو شدید بھوک کے خطرے کا سامنا ہے، عالمی ادارہ خوراک
عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے سینئر ترجمان عبیر عطفہ نے کہا ہے کہ غزہ میں کھانے پینے کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ صورتحال تباہ کن ہے، اور رفح کراسنگ کے ذریعے جو امداد پہنچ رہی ہے، وہ ضرورت کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کے حکام نے خبردار کیا کہ بھوک میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مقامی منڈیاں بند ہو چکی ہیں جبکہ کسانوں اور مچھیروں نے کاروباری سرگرمیاں روک دی ہیں۔