• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
بھارتی ٹیم کو شکست دے کر آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بن گیا—فوٹو: اے ایف پی

تصاویر: ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے یادگار لمحات

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ بھارتی تماشائیوں کے سامنے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔
شائع November 20, 2023

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری اور باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ بھارتی تماشائیوں کے سامنے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔

فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 240 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 اوورز میں ہدف باآسانی ہدف حاصل کرلیا۔

پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم ہونے کے بعد فائنل میں پہلی شکست پر بھارت ٹیم کے کھلاڑی مایوس دکھائی دیے۔

  فائنل میں شکست کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی اپنی بیوی انوشکا شرما سے گلے ملتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

 شکست کے بعد بھارتی شائقین سخت مایوس دکھائی دیے —فوٹو: اے ایف پی

  ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے سامنے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بن گیا—فوٹو: اے ایف پی

  شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی افسردہ نظر آئے—فوٹو: رائٹرز

  آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹرز کا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کا خواب چکناچور ہوگیا—فوٹو: رائٹرز

 فائنل میچ کے بعد شکست خوردہ بھارتی اور فاتح آسٹریلوی کھلاڑیوں نے باہم مصافحہ کیا—فوٹو: اے ایف پی

  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میگا ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان کے حوالے کی—فوٹو: رائٹرز

  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے—فوٹو: رائٹرز

  ٹیم کی شکست پر  کچھ بھارتی شائقین دلبرداشتہ ہو کر آبدیدہ ہوگئے—فوٹو: رائٹرز