• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوئٹہ میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ

شائع November 19, 2023
احتجاج کی قیادت نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر نے کی—فوٹو: وی بی ایم پی  ایکس
احتجاج کی قیادت نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر نے کی—فوٹو: وی بی ایم پی ایکس

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قائم لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے دوران لاپتا افراد کے اہل خانہ اور ورثا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے، احتجاج کی قیادت نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وی بی ایم پی کے رہنماؤں نے کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر حکومت عالمی برادری کو دھوکا دینے کے لیے ایسی کمیٹیاں تشکیل دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مظالم کی ہمیشہ حمایت کرنے والے سرفراز بگٹی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاپتا ڈاکٹر اسمٰعیل کے 72 گھنٹے میں بازیاب نہ ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گمشدگی انتہائی قدم اور سمجھ سے بالاتر ہے۔

ڈاکٹر اسماعیل کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ایک کورس میں شرکت کے لیے کراچی میں تھے۔ انہیں مبینہ طور پر طارق روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے 15 افراد نے اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے عدالت سے رجوع کرنے کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024