• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پہلی بار برف کے رن وے پر انٹارکٹیکا میں وزنی طیارہ اتر گیا

شائع November 17, 2023
—فوٹو: نارویجن پولر انسٹی ٹیوٹ
—فوٹو: نارویجن پولر انسٹی ٹیوٹ

تاریخ میں پہلی بار برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں برف پر بنے رن روے پر انتہائی وزن طیارہ لینڈ کر گیا، جسے تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹارکٹیکا قطب جنوب میں واقع ہے، اسے دنیا کا سرد ترین، خشک ترین اور ہوا ترین براعظم کہا جاتا ہے، جہاں ہر طرف برف ہی برف ہے لیکن کئی سال سے مذکورہ براعظم سائنسدانوں کی تحقیق کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مذکورہ براعظم کا 98 فیصد برف اور پانی سے بھرا ہوا ہے، جس وجہ سے وہاں انسانی آبادی نہیں لیکن انٹارکٹیکا سائنسی تحقیق کا مرکز ہے اور وہاں متعدد سائنسی اور تجرباتی اسٹیشنز موجود ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ 20 لاکھ سال سے انٹارکٹیکا میں بارشیں نہیں ہوئیں لیکن اس باوجود وہاں پر موجود 80 فیصد پانی میٹھا اور پینے کے قابل ہے۔

انٹارکٹیکا ہمیشہ ہی دنیا کے تمام افراد اور سائنسدانوں کے لیے حیرت کا مرکز رہا ہے، کہتے ہیں کہ اسے پہلی بار سن 1800 کے بعد دریافت کیا گیا تھا۔

اگرچہ ماضی میں بھی انٹارکٹیکا میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز اترتے اور جاتے رہے ہیں لیکن اب پہلی بار وہاں بھاری اور بڑے طیارے کو لے جایا گیا اور ماہرین مذکورہ طیارے کی لینڈنگ کو تاریخی قرار دے رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق معروف کمپنی ڈریم لائنر کا بوئنگ 787 پہلی بار 16 نومبر کو انٹارکٹیکا سے کامیاب پرواز کے بعد واپس آگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ طیارہ 13 نومبر کو ناروے کے شہر اوسلو سے انٹارکٹیکا کے لیے روانہ ہوا تھا اور طیارہ جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن سے ہوتا ہوا برفارنی براعظم گیا۔

طیارے کو کیپ ٹاؤن میں 48 گھنٹوں تک رکھنے کے بعد انٹارکٹیکا لے جایا گیا، جہاں وہ 16 نومبر کے آغاز میں دن کے ٹائم برفانی رن وے پر اترا۔

اسی حوالے سے فضائی معلومات سے متعلق ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جس برفانی رن وے پر بھاری طیارہ اترا وہ تین ہزار میٹر لمبی اور 60 میٹر چوڑی تھی۔

—فوٹو: نارویجن پولر انسٹی ٹیوٹ
—فوٹو: نارویجن پولر انسٹی ٹیوٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹارکٹیکا کے برفانی رن وے پر اترنے والے جہاز میں 40 کے قریب افراد سوار تھے اور اس میں 12 ٹن تک سائنسی تحقیق کی مشینیں اور دیگر آلات تھے۔

طیارے نے کیپ ٹاؤن سے انٹارکٹیکا کا سفر پانچ گھنٹے میں طے کیا اور برفانی براعظم پر اترنے کے بعد 4 گھنٹے کے وقفے سے طیارے نے واپسی کا سفر شروع کیا۔

پہلی بار انٹارکٹیکا میں وزنی طیارے کے اترنے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں سائنسدان وہاں سیاحوں کو لے جانے کے لیے منظم انتظامات کریں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یاد رہے کہ انٹارکٹیکا میں چھوٹے اور درمیانے طیارے جاتے رہے ہیں، تاہم پہلی بار بڑے اور وزنی طیارے کو وہاں لے جایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024